You are currently viewing خلائی برتری کا خواب چکنا چور، بھارت کا فضائی مشن ناکام

خلائی برتری کا خواب چکنا چور، بھارت کا فضائی مشن ناکام

نئی دہلی (ڈیسک) بھارت کا چاند پر اترنے کا مشن ایک بارپھر فیل ہو گیا ایئر اسپیس کا چاند پر لینڈنگ سے پہلے ہی رابطہ منقطع ہوگیا

بھارت کا ایئر اسپیس چندریان ٹو کا چاند پر لینڈنگ سے پہلے ہی رابطہ منقطع ہوگیا، 22 جولائی 2019 کو روانہ ہونے والا ’’چندریان ٹو ‘‘ اسپیس مشن 20 اگست 2019 کو چاند کے گرد اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہوا۔ بھارتی وقت کے مطابق اس کے مون لینڈر ’’وکرم‘‘ کو رات ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کے جنوبی قطب پر اُترنا تھا۔

چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.