اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کروناوباءنے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔تاہم خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔