خضدار (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر وین اُلٹ گئی، جس میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق وین میں بارات کپر سے کھڈنی جا رہی تھی۔