لاہور (ڈیسک) 9مئی کے حملوں اور پرتشدد واقعات میں گرفتاری دینے والی خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر گھر سے لایا گیا کھانا دینے پر پابندی عائد ہے، دو دن سے وہ پیٹ کے درد میں مبتلا ہیں ، خدیجہ شاہ کو سات دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور انہیں ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے، خدیجہ شاہ پر لاہور میں کور کمانڈر ہائوس پر جلائو گھرائو اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔
انہیں 24مئی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا 7دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
شناخت پریڈ مکمل ہونے پر انہیں 30مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔