You are currently viewing خاور مانیکا کی باتوں کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نواز شریف

خاور مانیکا کی باتوں کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی نے سوال کیا کہ خاور مانیکا نے جو کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے در فٹے منہ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ اس پر سابق وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ جو باتیں انھوں نے کیں، میرانہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے جو باتیں انھوں نے کیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے۔
خاور مانیکا نے مزید بتایاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.