You are currently viewing خانیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم ، 10 افراد جاں  بحق

خانیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق

خانیوال (ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے

خانیوال میں ایم فور موٹروے پردھند کے باعث مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، مسافربس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.