You are currently viewing خاران میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

خاران میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خاران میں آج زلزلے کے جھٹکے آنے سے مکینوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے جھٹکے کچھ دیر تک محسوس کیے جاتے رہے، تاہم جھٹکوں کی شدت معتدل رہی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 پیمائش کی گئی جب کہ زیر زمین گہرائی 27 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خاران کے مغرب میں 30 کلومیٹر دور بتایا جار رہا ہے۔