لاہور(ڈیسک) لاہور کے عدالت نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حامزہ مختار کو مزید حراساں کر نے سے روک دیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں قومی کرکٹر بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حامزہ مختار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا بابر اعظم اور ان کے اہل خانہ ہراساں کررہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں، جان کو خطرہ ہے، لہذا عدالت بابر اعظم اور ان کے گھر والوں کو مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون کی ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بابر اعظم سمیت ان کی فیملی کو حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔