اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں پیشی کے معاملے پر عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق کل 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کمرہ نمبر ایک میں لارجر بینچ کے روبرو کیس کی سماعت کے لیے داخلہ رجسٹرار آفس کے پاس سے مشروط ہو گا۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا سمیت اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی۔ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے گی، توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کل عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔