You are currently viewing حیدرآباد میں رواں برس پولیو کا 16 واں کیس رپورٹ ہوگیا

حیدرآباد میں رواں برس پولیو کا 16 واں کیس رپورٹ ہوگیا

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں رواں برس پولیو کا 16 واں کیس رپورٹ ہوگیا۔
انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق حیدرآباد میں 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو انوارالحق کے مطابق پولیو کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، حیدر آباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے۔
دریں اثناء وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے، صوبوں کی مشاورت سے پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جامع روڈ میپ پر عمل کیا جارہا ہے۔
عائشہ رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ستمبر میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.