You are currently viewing حیدرآباد: اسپتال کے ڈاکٹرز کی لاپرواہی، زندہ نومولود مردہ کہہ کر والدین کو تھمادی

حیدرآباد: اسپتال کے ڈاکٹرز کی لاپرواہی، زندہ نومولود مردہ کہہ کر والدین کو تھمادی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:02/11/2024 17:14
  • Reading time:1 mins read

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ہلاکت پر 2 لیڈی ڈاکٹر اور اسپتال ایڈمنسٹریٹر کےخلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نومولود بچی کی ہلاکت کا واقعہ حیدرآباد کے نجی اسپتال میں پیش آیا۔
بچی کے والد نے بتایا کہ 28 اکتوبرکو بچی پیدا ہوئی اور 2 روز بعد 30 اکتوبرکو ڈاکٹر نے کپڑے میں لپیٹ کربچی کےانتقال کی خبردی۔
بچی کے والد کے مطابق گھر آکر دیکھا تو نومولود زندہ تھی اور اس کے ہاتھ ہل رہے تھے جس کے بعد بچی کوسول اسپتال لے جایا گیا لیکن 31 اکتوبر کو شام میں بچی انتقال کرگئی۔
پولیس نے بچی کی ہلاکت پر 2 لیڈی ڈاکٹر اور اسپتال ایڈمنسٹریٹر کےخلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کرلیا ۔
والد کے مطابق پولیس نے انہیں بتایا کہ نامزد ملزمان نےعدالت سے ضمانت کرالی ہے اور عدالت نے ملزمان کو پولیس سےتعاون اور 11 نومبر کودوبارہ پیش ہونےکا حکم جاری کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.