حکومت 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت شرح نمو حاصل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد(ڈیسک)حکومت 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت شرح نمو حاصل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات کے حکام کے مطابق 12ویں پانچ سالہ منصوبہ میں اقتصادی استحکام، زراعت کی پیداواری صلاحیت و کاروبار میں اضافہ، صنعتوں کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے، انسانی وسائل، انفراسٹرکچر کی ترقی، مربوط انرجی پلاننگ، غربت میں کمی، پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول، انتظامی اصلاحات، کم ترقی یافتہ علاقوں کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلی پر توجہ دی گئی ہے۔ پانچ سالہ منصوبہ کے تحت برآمدات میں اضافہ کیلےاقدامات کئے گئے ہیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی مانیٹرنگ کیلے ایک میکنزم وضع کیا ہے۔ معیشت کے تمام شعبہ جات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ یقینی بنائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.