You are currently viewing حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کروا رہے: قمر زمان کائرہ

حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کروا رہے: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے  ان کی جماعت حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہی بلکہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں خود ان سے ناراض ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ  کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی کو اتحاد کی پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے جب کہ عوام کے لیے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں ہوا، یہ کسی سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں تو ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟

انہوں نے کراچی کی صفائی مہم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی شہر کا کچرا صاف کرنے آئے تھے مگر وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.