You are currently viewing حکومت کی کوشش بھی رائیگاں، اختر مینگل کا استعفیٰ واپس لینے سے انکار

حکومت کی کوشش بھی رائیگاں، اختر مینگل کا استعفیٰ واپس لینے سے انکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن کے بعد حکومت بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو نا منا سکی، سیاسی رہنما نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھاکہ میرا استعفیٰ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے ان کو قائل کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ 2018 سے بلوچستان کے استحصال، مسائل، وسائل اور مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھایا، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز استعفے کے اعلان کے بعد اختر مینگل نے اسمبلی سیکریٹری کے پاس استعفیٰ جمع کرایا تھا جسے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.