You are currently viewing حکومت کونیب قانون تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن اس نے نہیں کیا،چیف جسٹس

حکومت کونیب قانون تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن اس نے نہیں کیا،چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ نے آشیانہ اقبال کیس میں امتیاز حیدرکی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

سپریم کورٹ میں پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیف ایگزیٹو آفیسرامتیازحیدرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تاثر دیا گیا کہ سپریم کورٹ نے نیب  قانون میں سختی کردی ہے ، کہا گیا کہ کسی کو نقصان یا فائدہ  پہنچانے  کےلیے عدالت نے قانون سخت کیا ، عدالت نے سختی  نہیں کی صرف قانونی  پوزیشن واضح  کی تھی،  حکومت کو نیب قانون تبدیل کر نے کا کہا تھا لیکن حکومت نے  کچھ  نہیں کیا ۔

چیف جسٹس نے  کہا کہ  اگر کسی معاملے کو ہم تفصیل سے سنیں گے تو ہم مکمل انصاف کریں گے ، ہو سکتا ہے ہم اس پورے کیس  کو ختم کر دیں ، ایک سال 8 ماہ کا وقت بہت طویل وقت ہے ، قانون مین 30 دن کا وقت دیا گیا ہے ، امتیاز حیدر کا کوئی کردار بنتا ، امتیاز حیدر کے اپنے کردار کو دیکھنا ہے ۔

سپریم کورٹ نے امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ملز م کا پاسپورٹ جمع کرانے کی نیب کی استدعا  مسترد کر تے ہوئے ملزم و  دس دس  لکھ کے دو مچلکے جمع کر انے   کا حم دے دیا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.