You are currently viewing حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے اوگرا  کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد فروری میں پیٹرول کی قیمت 116.6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127.26، مٹی کے تیل کی قیمت 99.45 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84.51 روپے فی لیٹر رہے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.