You are currently viewing حکومت کا نئی ایئرلائنز بنانے کا فیصلہ، ہڑتالیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
AZ 06

حکومت کا نئی ایئرلائنز بنانے کا فیصلہ، ہڑتالیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات نہ کرنے اور نئی ایئرلائنز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے لازمی سروسز ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے طے کیا گیا کہ نئی ایئرلائن 120دن میں قائم کردی جائے گی، جس کا کنٹرول حکومت کے پاس ہوگا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونین کی تمام باتیں مانیں، پی آئی اے کی بہتری کے لیے 6 ماہ کا وقت بھی دیا، تمام ملازمین کی نوکریوں کی ضمانت بھی خود دی مگر انہوں نے اس کا مان نہیں رکھا۔
ادھر وفاقی وزارت داخلہ نے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی بناکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔