You are currently viewing حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی،شہباز شریف

حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی،شہباز شریف

لاہور (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف  کا کہنا ہےکہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہبازشریف نے مزدور ڈے پر جاری اپنے  بیان میں کہا ہےکہ  دنیا میں آج بھی مزدور کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے ، اس سال یکم مئی کورونا کے وبال اور معاشی زوال کے دور میں آیا ہے،کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور برداشت کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  رمضان المبارک کے ماحول میں مزدور، محنت کش خصوصی توجہ کے مستحق ہیں لیکن دلی رنج ہے حکومت مزدور، دیہاڑی داروں کو ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی، ہم نے نوازشریف نے مزدور کی کم ازکم اجرت بڑھائی، صحت اور تعلیم کے اقدامات کئے۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی، اس کے علاوہ حکومت بجلی  اور گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی کرکے محنت کشوں کو  ریلیف دے سکتی تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.