اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستا نی حکومت نے گزشتہ روز اجلاس میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لئے19 جولائی کو یوم سیاہ دن منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ 1947میں کشمیریوں نے 19 جولائی یوم الحاق پاکستان منانے کی قرار داد پیش کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ 1947 میں کشمیری عوام نے 19 جولائی یوم الحاق پاکستان منانے کی قرار داد منظور کی تھی ۔
حکومت پاکستان کے اس فیصلے نے کشمیری عوام کو تذبذب میں ڈال دیا ہے کہ اب 19 جولائی کو وہ یوم سیاہ منائیں یا پھر یوم الحاق پاکستان۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کشمیر ی یوم الحاق پاکستان ہی منائیں جبکہ 20جولائی کو بھارتی جارحیت پر یوم سیاہ منایاجائے گا۔