اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبہ مسترد کردیا۔
حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کردیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔