You are currently viewing حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کیساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاہے، گورنر پنجاب

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کیساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاہے، گورنر پنجاب

لاہو ر(ڈیسک) گورنرپنجاب چودھری محمدسرورکا کہنا ہےکہ حکومت نےوسیع ترقومی مفاد میں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاہے۔

لاہورمیں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق آگہی واک کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اس تاثرکومستردکیاکہ مذاکراتی عمل کسی دباؤ کے نتیجے میں شروع کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی حکومت کیساتھ اختلافات کے خاتمے کے لئے مذاکرات پرتیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں احتجاجی مظاہروں اوردھرنوں سے مسئلہ کشمیراورقومی مفادات کونقصان پہنچ سکتاہے اس لئے حزب اختلاف کوبخوبی سمجھناچاہیے کہ ملک کشمیرکے نصب العین کو کسی بھی قسم کانقصان پہنچنے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.