اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے برآمد کنندگان کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر جبکہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی، بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ برآمد کنندگان کو آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔