You are currently viewing حکومت معاف کرے گی تو ہتھیار ڈال دوں گا،سرغنہ چھوٹو گینگ

حکومت معاف کرے گی تو ہتھیار ڈال دوں گا،سرغنہ چھوٹو گینگ

راجن پور (اسٹاف رپورٹر) چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ حکومت اسے معاف کردے گی تو مغوی اہلکارکو  رہا جبکہ انکے آگے ہتھیار ڈال دوں گا۔

اطلاعات کے مطابق  چھوٹو نے کہا کہ اغوا کیے گئے اہلکار میرے پاس ہیں آپریشن ہوا تو پہلے پولیس والے نشانہ بنیں گے،میری پاک فوج سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

یاد رہے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول نے کہا تھا کہ اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار انھیں فون کر کے آپریشن بند کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے تو وہ ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار ہے جبکہ مغوی اہلکار کو بھی زندہ سالم رہا کر دے گا۔