سکھر(ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیربجٹ منظورکرانے کی غلطی نہ کرے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہا کہ طاقت صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، ہمارا اتحاد بھارت میں زیربحث ہے، اس لڑائی کے بعد کیا اتحاد قائم رہے گا، موجودہ حالات میں اتحاد کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوگیا جس پرمعاملہ اٹھا ہے، کوئی چوہان کا معاملہ اٹھا رہا ہے کوئی کچھ اور مسائل اٹھا رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ احسن اقبال اورخواجہ آصف پرحملہ ہوچکا ہے، علما کرام سے بیٹھ کرمعاملہ حل کیا جانا چاہئے، کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ اس شخص کوچھوڑیں گے نہ ہی بجٹ منظورہونے دیں گے۔خورشید شاہ نے فیصل واوڈا کا مسئلے کے حل کے لئے تجاویزدیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیربجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کرے