You are currently viewing حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے، حافظ حمد اللہ

حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ دبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے، ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورحساب لیا جائے۔ ترجمان پی ڈی ایم کہا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ سرکاری” صادق اور امین“ مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا اور کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی۔ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی ہے۔