لاہور ( ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی تشکیل دے رہی ہے، صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وضع کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئیگا ۔
انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے ،صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت صارفین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسی تشکیل دے رہی ہے ،حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وضع کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا ، نئے پاکستان میں کوئی بھی صارف اپنے حقوق سے محروم نہیں ہو گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی ،صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،اس دن کو منانے کا مقصدصارفین میں ان کے حقوق کے بارے میں شعور کا عام کرناہے۔