You are currently viewing حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی نہیں کرے گی، ہمایوں اختر

حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی نہیں کرے گی، ہمایوں اختر

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام قافلے پرامن ہوں گے۔میرا نہیں خیال کہ حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی کرے گی، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، انھوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا ہے۔ مسائل کا جمہوری حل فوری انتخابات کروانے میں ہے۔
وہ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر کوئی اس کا غلط مطلب نہ لے، ہمیں سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن منعقد کروائے جائیں، اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنانے کا حقدار ہو وہ حکومت بنائے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد ملک میں استحکام لانا ہے۔
انھوں نے کہا سننے میں آ رہا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، دھرنا ضرور دیں لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے اس بار راستے بند کیے تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی، لوگ بھی انہیں جوتے ماریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.