You are currently viewing حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا  ایم کیو ایم کاسے رابطہ

حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایم کیو ایم کاسے رابطہ

اسلام آباد (ڈیسک)وفاق میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا جس پرخالد مقبول صدیقی نے جہانگیر ترین کے رابطہ کرنے پر شکریہ اداکیا جب کہ دونوں رہنماؤں کا جلد ملاقات پر اتفاق بھی ہوا ہے

جہانگیرترین نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی اورملکی صورتحال میں اہم کردارادا کیا، تحریک انصاف وسیع ترملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے، عمران خان نے واضح کیا ان کے نزدیک صرف ملکی مفاد اہم ہے۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں اتفاق ہے کہ مل بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے، جہانگیرترین نے فون کرکے انہیں ملاقات کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم دونوں کی نمائندگی ہے، تاہم میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ کومینڈیٹ ملا ہے تو کراچی کے لیے کام کریں، بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، تاہم تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم سمیت 5 جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا اورعمران خان نے جہانگیرترین کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے رکھا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.