You are currently viewing حکومت سازی: مشاورتی کمیٹی کے ساتھ شہباز کی بیٹھک، ایم کیو ایم کے 3 مطالبات پیش

حکومت سازی: مشاورتی کمیٹی کے ساتھ شہباز کی بیٹھک، ایم کیو ایم کے 3 مطالبات پیش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے معاملے پر مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھک لگالی۔
حکومت کون بنائے گا؟ کب بنائے گا؟ اور کیسے بنائے گا؟ عوام کو جواب کا انتظار ہے۔
دوسری طرف شہباز شریف نے اسلام آباد میں حکومت سازی کے معاملے پر اپنی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھک لگالی ہے۔
ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف کی دونوں جماعتوں کی قیادت سے آج ملاقات متوقع ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے کے لیے شرائط رکھ دیں اور مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔
انھوں نے شرائط میں کہا کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔
متحدہ قیادت نے (ن) لیگ کے سامنے شرط رکھی کہ کوٹا سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کے لیے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات کیے ہیں۔
ن لیگ نے جواب میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی کامیابی پر ایم کیو ایم کے مطالبات پر فیصلہ ہوسکے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.