You are currently viewing حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر مذاکرات کامیاب، حتمی اعلان آج (جمعرات کو) کیاجائے گا

حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر مذاکرات کامیاب، حتمی اعلان آج (جمعرات کو) کیاجائے گا

اسلام آباد(ڈیسک) حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں،حتمی اعلان آج (جمعرات کو) کو دن 2 بجے کیاجائے گا۔

وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حکومت کی طرف سے شرکت کی جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلایز الائینس کے چیرمین رحمان باجوہ نے کی۔ مذاکرات میں صوبائی ملازمین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔مذاکرات میں تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر داخلہ کی اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کر دیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.