You are currently viewing حکومتی حلقوں میں عمران خان کو نظر بند کیے جانے کی تجویز زیر غور

حکومتی حلقوں میں عمران خان کو نظر بند کیے جانے کی تجویز زیر غور

لاہور (ڈیسک) سربراہ تحریک انصاف عمران خان کےمستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں، حکومتی حلقوں میں عمران خان کو نظر بند کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی رہنمائوں میں اس بارے میں تبادلہ خیال جاری ہے کہ عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نظر بند کر دیا جائے گا۔
ان کی رہائش گاہ کس سب جیل قرار دیے جانے کی بھی باتیں کی جا رہی ہیں، اس دوران انہیں نہ تو کسی سے ملنے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی وہ کسی قسم کی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر انٹرنیٹ کی مدد سے رابطے کرنے کی سہولت پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ کچھ ہی روز میں صورت حال واضح ہو جانے کی توقع ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.