اسلام آباد (ڈیسک) حکومتی اتحادی رہنماؤں نے بڑی بیٹھک میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضمنی الیکشنز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
