You are currently viewing حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظور

حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (ڈیسک) اے ٹی سی ( انسداد دہشت گردی عدالت ) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔عدالت نے درخواست ضمانت موصول ہونے کے بعد پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ملزمان کو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔