ہری پور (ڈیسک)حطار روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق حطار روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں حطار کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا جسے مقامی افراد اور پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
(اے پی پی)