You are currently viewing حسن اور حسین نواز نیب کیسز میں بری، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

حسن اور حسین نواز نیب کیسز میں بری، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کو بری کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنادیا گیا۔
احتساب عدالت میں حسن نواز اور حسین نوازکی فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز نے دلائل دیے۔
دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے، حسن اور حسین نوازکے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہوچکے ہیں اور مریم نوازکی بریت کےخلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی تھی۔
وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ حسن اور حسین نواز کےخلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور نواز شریف کوکیس سے بری کردیا تھا۔
بعدازاں عدالت نے نیب وکلا اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.