You are currently viewing حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مغوی وکیل انتظار پنجوتھا بازیاب

حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مغوی وکیل انتظار پنجوتھا بازیاب

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:03/11/2024 12:58
  • Reading time:1 mins read

اٹک (نیوز ڈیسک) حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد اغوا کار بانی پی ٹی آئی کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر روکی گئی مشکوک گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ پر کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں اغوا کار گینگ مغوی انتظار پنجوتھا کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے جنہیں بخیریت بازیاب کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی کے وکیل بھی ہیں۔
یاد رہے کہ انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتہ تھے، ان کی بازیابی کے لیے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.