You are currently viewing حدبندی کمیشن کی رپورٹ سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مودی کی دشمنی واضح ہوگئی

حدبندی کمیشن کی رپورٹ سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مودی کی دشمنی واضح ہوگئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/05/2022 13:18
  • Reading time:1 mins read

سرینگر(ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ بھارت کے تشکیل کردہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ نریندر مودی کی دشمنی ایک مرتبہ پھر واضح کر دی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خادم حسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حد بندی کمیشن نے تمام اصول وضوابط اورقانون و انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وادی کشمیر کے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی حتمی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے کہ اس نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے نہیں بلکہ مودی حکومت کی عین ہدایات کے مطابق کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اکثریتی خطے جموں کیلئے مزید 6 نشستوں کا ا ضافہ بی جے پی کو فائدہ پہچانے کیلئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے معتصبانہ عمل کا واحد مقصد کشمیری مسلمانوں پر بی جے پی کے وزیر اعلی کو مسلط کرنا ہے۔دریں ا ثنا خادم حسین نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے پے در پے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جبر و استبداد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.