You are currently viewing حجاج کو پانچ لیٹر آب زم زم کے لیے 15 ریال ادا کرنا ہوں گے

حجاج کو پانچ لیٹر آب زم زم کے لیے 15 ریال ادا کرنا ہوں گے

  • Post author:
  • Post category:Travel / دنیا
  • Post last modified:01/05/2023 13:35
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) سعودی عرب کی حج سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کے بعد حجاج کرام مفت آب زم زم کی سہولت سے محروم کیے جا چکے ہیں۔
رواں سال سے عازمین حج کو آب زم زم کے حصول کے لیے رقم ادا کرنا ہو گی، پانچ لیٹر زم زم کی بوتل 15سعودی ریال ادا کرنے پر مہیا کی جائے گی۔
ہر حاجی کو حج سے واپسی پر پانچ لیٹر آب زم زم دیا جائے گا جس کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی 1114روپے بنتی ہے۔
حج کے اخراجات میں آب زم زم کے لیے ادائیگی پہلے سے ہی شامل ہو گی،پاکستانی حاجیوں کے لے سعودی عرب سے 8لاکھ 96ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا جو 1لاکھ 79ہزار 210حجاج کرام میں تقسیم کیا جائے گا۔