You are currently viewing حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے، وفاق کا سندھ حکومت کو جواب

حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے، وفاق کا سندھ حکومت کو جواب

 

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ نئے آئی جی کے لیے درخواست پر غور جاری ہے لیکن فی الحال کلیم امام ہی انسپکٹر جنرل پولیس سندھ رہیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے بھیجے گئے خط پر وفاق نے اپنا جواب بھجوادیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جوابی  مراسلے میں گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں لیکن جب تک فیصلہ نہیں ہو جاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے کیونکہ اس حوالے سے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو قائم مقام آئی جی نہیں لگایا جاسکتا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے مراسلے پر جوابی خط کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان، سینئر افسران اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے اور نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.