کوئٹہ (ڈیسک)بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔