You are currently viewing حافظ قرآن آرمی چیف کی تقرری قابل ستائش ہے، مفتی نعمان نعیم

حافظ قرآن آرمی چیف کی تقرری قابل ستائش ہے، مفتی نعمان نعیم

کراچی (ڈیسک) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے جنرل عاصم منیر کی بحیثیت آرمی چیف تعیناتی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن آرمی چیف کی تقرری قابل تحسین و ستائش ہے۔ انھوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حافظ قرآن اور دینی علوم میں دسترس رکھنے والے جنرل کا بحیثیت آرمی چیف تقرر کیا گیا جو انتہائی فخر کی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے دیگر جنرل بھی صلاحیتوں اور استعدا د کے مالک ہیںاور ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہیں اور رہیں گے۔