You are currently viewing حافظ آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم بشیر احمد گرفتار

حافظ آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم بشیر احمد گرفتار

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:03/11/2024 15:44
  • Reading time:1 mins read

گوجرانوالا (نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائجیریا اور لیبیا میں محصور رکھا تھا۔
واضح رہے گزشتہ سال جون میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.