You are currently viewing حادثے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء نے معافی کیلیے آئے ڈرائیور کو قتل کردیا

حادثے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء نے معافی کیلیے آئے ڈرائیور کو قتل کردیا

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) ٹریفک حادثے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء نے اپنی عدالت لگالی، معافی مانگنے کے لیے آئے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی ٹرک ڈرائیور عاشق کو تھانہ صدر کامونکی کے علاقے میں قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا تھا۔
متوفی سمیع اللہ کے ورثاء نے لاہور میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
ڈرائیور عاشق معافی مانگنے نوجوان کے گھر آیا تو ورثاء نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تھانہ صدر کامونکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7