You are currently viewing جے یوآئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد کا حملہ

جے یوآئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد کا حملہ

مانسہرہ (ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے مسلح راڈوں سے حملہ کردیا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا تاہم مفتی کفایت اللہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حملے میں مفتی کفایت اللہ، ان کے دونوں بیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.