You are currently viewing جی ڈی اے کا 27 فروری کو یوم سیاہ اور احتجاج کا اعلان

جی ڈی اے کا 27 فروری کو یوم سیاہ اور احتجاج کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صفدر عباسی نے منگل 27 فروری کو یوم سیاہ منانے اور احتجاج کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب میں صفدر عباسی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، کسی صورت جعلی الیکشن کو نہیں مانتے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جعلی اسمبلی کو حلف دلانے کے لیے ہمارے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
رہنما جی ڈی اے نے کہا کہ اس جعلی نظام کو چلنے نہیں دیں گے، آج مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے کہ تمام ساتھی پرامن طریقے سے منتشر ہوجائیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.