You are currently viewing وزیراعلی سندھ نے جیکب آباد واقعے کا نوٹس لےلیا، ایس ایچ او معطل

وزیراعلی سندھ نے جیکب آباد واقعے کا نوٹس لےلیا، ایس ایچ او معطل

جیکب آباد (اسٹاف رپورٹر) جیکب آباد میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ،جہاں پولیس نے رشوت نہ دینے پر خوارتین بچوں سیمت پورے اہل خانہ کو حوالات میں بند کردیا۔

حالیہ طور پر جیکب آباد میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نےسخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جیکب آباد کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا

واضح رہے پولیس نےمبینہ طور پر ملزم سے رشوت کا مطالبہ کیا ، بعد ازاں رشوت نہ ملنے پر پولیس نے ملزم کے گھر والوں کو جیل میں قید کر دیا جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔