You are currently viewing جیپ حادثے میں لوک گلوکار شرافت خیلوی سمیت دیگر کے انتقال پر راجہ پرویز کی تعزیت

جیپ حادثے میں لوک گلوکار شرافت خیلوی سمیت دیگر کے انتقال پر راجہ پرویز کی تعزیت

اسلام آباد (ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میانوالی کے علاقے بھچراں میں جیپ کو پیش آنے والے حادثے میں معروف لوک گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت دیگر افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ سوگواران کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔