You are currently viewing جیل واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کو فریکچر ہونے کا انکشاف

جیل واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کو فریکچر ہونے کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے واش روم میں گرنے کے باعث فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی۔
اس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی۔
عدالت نے فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.