You are currently viewing جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر 12 لاکھ ماہانہ خرچ آتا ہے، ایڈووکیٹ جنرل

جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر 12 لاکھ ماہانہ خرچ آتا ہے، ایڈووکیٹ جنرل

لاہور (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سکیورٹی سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جبکہ اردگرد کے 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.