You are currently viewing جیل بھرو تحریک ضمانت کی تحریک میں بدل گئی، شیری رحمان

جیل بھرو تحریک ضمانت کی تحریک میں بدل گئی، شیری رحمان

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صرف تین دن کی جیل بھرو تحریک ’ضمانت دو تحریک‘ میں تبدیل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا اور بیانات تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر سے 200 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن تین دن گزرنے کے باوجود ملک سے 200 افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا، خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کو گرفتار نہ کرکے ان کی ذاتی سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان من گھڑت اور جھوٹے بیانیے بنا کر لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے، عوام باشعور ہیں، آپ کے بیانیے اور پروپیگنڈے سے تنگ آچکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کا ان پر عدم اعتماد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ افراتفری اور عدم تحفظ نہیں بلکہ سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.